بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نئے شناختی کارڈ اور ووٹ کا اندراج ایک ساتھ

نئے شناختی کارڈ اور ووٹ کا اندراج ایک ساتھ


لاہور۔الیکشن کمیشن اور نادرا نے نئے ووٹوں کے اندراج کا نظام بنا لیا،10نومبر کے بعد نیاشناختی کارڈ بناتے وقت ووٹ کا اندراج بھی کر دیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شناختی کارڈ کے حامل لاکھوں افراد کا ووٹ انتخابی فہرستوں میں درج نہیں، آئندہ شناختی کارڈ بنواتے وقت ہی ووٹ کا اندراج کر دیا جائے گا۔

شناختی کارڈ بناتے وقت ووٹرز سے عارضی یا موجودہ پتے پر ووٹ درج کرانے کا پوچھا جائے گا۔

نادرا کے سوفٹ ویئر میں ووٹ اندراج سے متعلق انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، شناختی کارڈ بنواتے وقت ووٹ کے اندراج کا عمل 10 نومبر سے شروع ہوگا، عارضی اور مستقل پتے کے علاوہ درج ووٹ آئندہ سال دسمبر تک ختم کر دیئے جائیں گے۔