بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں کالے شیشوں اور بلیو لائٹ کیخلاف آپریشن

پشاور میں کالے شیشوں اور بلیو لائٹ کیخلاف آپریشن


پشاور۔کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر اور چہلم امام حسینؓ کی روشنی میں ضلع بھر میں کالے شیشوں والی گاڑیوں اور غیر قانونی طورپر بلیو لائٹ استعمال کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغاز کرتے ہوئے سینکڑوں گاڑیوں کے شیشے صاف اور لائٹس اتار مالکان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ایس ایس پی آپریشن سجاد خان کی ہدایت پر ضلع بھر کے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ او ز نے چہلم امام حسینؓ اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظراندرون شہر ٗ کینٹ سرکل۔

،صدر اور رورل ڈویژن میں کالے شیشوں اور بلیولائٹ (ریولوینگ لائٹ ) لگی گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کاآغاز کرتے ہوئے سینکڑوں گاڑیوں شیشے صاف کردےئے جبکہ درجنوں بلیو لائٹ اتارکرمالکان کیخلاف مقدمات درج کرلئے ۔