بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور کے نواحی علاقے میں رولر ہیلتھ سنٹر سولرائز

پشاور کے نواحی علاقے میں رولر ہیلتھ سنٹر سولرائز


پشاور۔ضلعی حکومت نے متنی ‘ بڈھ بیرکے بعدنواحی علاقے گاڑھا تاجک میں 66 لاکھ روپے کی لاگت سے رولر ہیلتھ سینٹر کو سولرائز کردیا گیا ہے ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان نے گزشتہ روزایم این اے ساجد نواز ‘ ناظم ٹاؤن ٹو فرید اللہ خان ‘ ڈپٹی ڈی ایچ او ‘ ڈسٹرکٹ ہیلتھ کمیٹی کے چیئرمین و ڈسٹرکٹ ممبر شمس الباری ‘

ضلع کونسل پشاور میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی رہنما و ڈسٹرکٹ ممبر رضاء اللہ خان جبکہ ضلع کونسل پشاورمیں جماعت اسلامی کے پارلیمانی رہنما وڈسٹرکٹ ممبر سردار عالم خان ‘ ڈسٹرکٹ ممبر گل افضل‘ ڈسٹرکٹ ممبر اعجاز احمد ‘ ڈسٹرکٹ ممبر افتخار ‘ ڈسٹرکٹ ممبر انعام خان اوردیگر منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ہمراہ اورل ہیلتھ سنٹر گاڑھا تاجک میں سولر سسٹم کا افتتاح کیا سولر سسٹم سے آپریشن تھیٹر ‘

ایکسرے مشین ‘الٹراساؤنڈ مشین اور دیگر ہیوی آلات چلائے جاسکیں گے ا س موقع پر علاقہ ایم این اے ساجد نواز ‘ ناظم ٹاؤن ٹو فریداللہ خان اور دیگر نے علاقے کے مرکز صحت کو سولرائز کرنے کے اقدام کو سراہتے ہوئے ضلع ناظم پشاور محمدعاصم خان کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔