بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / لنڈ یکو تل میں گاڑی چٹان سے ٹکرا گئی

لنڈ یکو تل میں گاڑی چٹان سے ٹکرا گئی


خیبر ایجنسی ۔لنڈ ی کو تل میں گاڑی نے ایک ہی خاندان کے تین افراد کچل دےئے ، گاڑی کا ڈرائیور اور ان کے خاندان کے بچے زندگی کی بازی ہار گئے،ایک بچہ زخمی حالت میں پشاور پہنچا دیا گیا، ڈرائیور اختر زیب نے ایک سال پہلے شادی کی تھی، ایک بچہ لا وارث چھوڑ دیا ۔ خیبرایجنسی کی تحصیل لنڈی کوتل میں گاڑی کو دھکا دیتے ہوئے گاڑی کا بریک فیل ہونے سے گاڑی بے قابو ہوگئی جس نے ایک ہی خاندان کے 3 افراد کچل ڈالے جبکہ ایک بچہ زخمی حالت میں پشاور پہنچا دیا گیا ہے۔

مرنے والوں میں ڈرائیور پچیس سالہ اختر زیب اور 2 بچے بھی شامل ہیں جن میں سے ایک لڑکا چوتھی کلاس کا طالب عالم تھا مقامی افراد کے مطابق خیبر چنگی خیل کا رہائشی اختر زیب اپنے ٹرالر میں بچوں کو سیر کیلئے باہر کہیں لے کر جانے والا تھا کہ اس دوران راستہ میں بریک فیل ہونے سے ٹرالر گاڑی سڑک کنارے ایک چٹھان سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں اختر زیب ولد عالمزیب ، 9 سالہ لیاقت ولد سردار امین، پانچ سالہ حلسہ جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک بچہ ثقلیم ولد رحمان زیب شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کیلئے پشاور کے ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ نوجو ان ڈرائیو ار کی عمر پچیس سال تھی اور ایک سال پہلے ان کی شادی ہو ئی تھی جبکہ اس کا ایک بیٹا باپ کے سائے سے محروم ہو کر یتیم ہو گیا۔ حا دثے میں چہارم جما عت کا طا لب عالم لیاقت اور اس کی بہن حلسہ بھی شامل تھے مر حومین کا جنازہ آج چا ر بجے کر تیس منٹ میں آبا ئی قبر ستا ن میں ادا کیا گیا ۔