بریکنگ نیوز
Home / کھیل / 5سالوں میں قومی کرکٹ ٹیم نے کیا کھویا کیا پایا

5سالوں میں قومی کرکٹ ٹیم نے کیا کھویا کیا پایا


اسلام آباد۔گزشتہ پانچ سالوں میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے کیا کھویا کیا پایا۔وزارت بین الصوبائی رابطہ نے پاکستان کی جانب سے کھیلے گئے ٹیسٹ ، ون ڈے اور ٹی ٹونٹی کے اعداد وشمار جاری کر دئیے۔ سال 2012 سے ابتک پاکستان نے کل 41 ٹیسٹ میچز کھیلے،پانچ برس میں پاکستان کو صرف 17 میچز میں فتح ہوئی 19 میں شکست ہوئی،41 کرکٹ میچز میں سے 5 میچز ڈرا بھی ہوئے،گزشتہ 5 برس کے دوران پاکستان نے 105 ایک روزہ میچز کھیلے،54 میچز میں ناکامی اور صرف 48 کرکٹ میچز جیت سکا۔

2012 سے ابتک پاکستان کو 54 میچز میں شکست 2 ٹائی ہوئے،گزشتہ 5 سالوں کے دوران پاکستان نے کل 59 ٹی ٹونٹی کھیلے،سال 2012 سے ابتک پاکستان نے 34 میچز جیتے 23 میں شکست ہوئی،سال 2012 سے ابتک ٹی ٹونٹی میچز میں 2 میچز ٹائی بھی ہوئے۔وزیر بین الصوبائی رابطہ ریاض حسین پیرزادہ نے سینٹ میں تحریری جواب دیا۔