بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کا آئندہ انتخابات میں سولو فلائٹ کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا آئندہ انتخابات میں سولو فلائٹ کا فیصلہ


پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے ملک بھر کی طرح خیبرپختونخوامیں بھی اگلے عام انتخابات میں کسی قسم کے اتحاد اور سیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے بجائے سولوفلائٹ کافیصلہ کیاہے ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی نے اعلیٰ سطحی مشاورت کے بعداگلے عام انتخابات میں کسی قسم کے اتحاد کا حصہ نہ بننے کا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں انفرادی حیثیت میں الیکشن میں حصہ لینے کی حکمت عملی وضع کرلی ہے جس کے تحت خیبر پختونخوامیں بھی سولو فلائٹ کی جائے گی۔

پی ٹی آئی کی طرف سے دیربالا اور بونیر کے بعد اب چترال میں بھی پاور شو نے واضح کردیاہے کہ اب پی ٹی آئی کھل کر میدان میں نکلنے کے لیے تیار ہے ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے ساتھ ملاکنڈ ڈویژن میں انتخابی اتحاد اورسیٹ ایڈ جسٹمنٹ کے امکانات ختم ہوگئے ہیں اور پی ٹی آئی نے ملاکنڈ ڈویژن کے تمام قومی وصوبائی حلقوں پر امیدوار اتارنے کافیصلہ کیاہے اس ضمن میں ملاکنڈ کے ریجنل صدر محمودخان کاکہناہے کہ ملاکنڈ ڈویژن پی ٹی آئی کامضبوط قلعہ بن چکاہے اور یہاں کی تمام نشستوں پر کامیابی حاصل کرکے نیا ریکارڈ قائم کیا جائے گا