بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چارسدہ آمد کا امکان

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی چارسدہ آمد کا امکان


چارسدہ۔ رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہاہے کہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 11نومبر کو چارسدہ کا دورہ کرینگے ،وہ پشاور روڈ پر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے ہسپتال میں نئے بلا ک کا افتتاح بھی کرینگے ، وزیر اعظم کے دورے کے دوررس نتائج برآمد ہو نگے، وزیر اعظم دورہ چارسدہ میں اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کرینگے ۔مولانا سید گوہر شاہ نے میڈیا سے گفتگو میں کہاکہ وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی 11نومبر کو چارسدہ کا ایک روزہ دورہ کرینگے ۔

وزیر اعظم دورہ چارسدہ کے موقع پر وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کی اہلیہ تہمینہ درانی کے ہسپتال دار الرحمت میں نئے بلاک کا افتتاح بھی کرینگے ۔ وزیر اعظم کے دورے کے حوالے سے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کہا کہ وزیر اعظم ان کے دعوت پر چارسدہ کا دورہ کر رہے ہیں اور انشاء اللہ وزیر اعظم کے دورے کے دوررس نتائج برآمد ہونگے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم دورہ چارسدہ کے موقع پر اہم ترقیاتی منصوبوں کا اعلان بھی کرینگے جس کی باقاعدہ تفصیل انہوں نے وزیر اعظم کو فراہم کی ہے جس میں وومن یونیورسٹی ، کیڈٹ کالج ، میڈیکل کالج ، پانچ سو بستروں کے جدید ترین ہسپتال اور دیگر منصوبے شامل ہیں۔