بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں چہلم امام کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل

پشاور میں چہلم امام کیلئے سکیورٹی پلان تشکیل


پشاور۔ کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے چہلم حضرت امام حسینؓ کے سلسلے میں سکیورٹی پلان تشکیل دیتے ہوئے مساجد ،امام بارگاہو ں اور حساس مقامات پر ممکنہ تحریب کاری کے پیش نظر3334 پولیس اہلکاروں تعینا ت کردیاگیا ہے ان میں 6 ایس پیز ،16 ڈی ایس پیز ،13 انسپکٹرز ،137 سب انسپکٹرز ،39 اے ایس آئیزشامل ہیں اندرون شہر میں سادہ کپڑوں میں پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ لیڈیز پولیس بھی تعینات کی گئی ہے۔

شہر بھر میں تمام جلوسوں کی گزرگاہوں پر پلگ ان پوائنٹس،روپ ٹاپ اور آبزرویشن پوائنٹ قائم کئے گئے ہیں جس کی ڈی ایس پی رینگ کے افسران نگرانی کررہے ہیں جلوسوں کی گزرگاہوں پر سی سی ٹی و ی کیمر ے نصب کئے گئے ہیں جس کی براہ راست نگرانی کیلئے شہباز چوک میں کمانڈ پوسٹ قائم کی گئی ہے اس کے علاوہ سٹی ڈویژن کے حدود میں5 سپیشل موبائل بدستور گشت پر ہیں شہر بھر میں اضافی رائیڈرز اسکواڈ اور فول پروف ناکہ بندیاں قائم کی گئی ہے کسی بھی ناخوشگوار واقع سے نمٹنے کیلئے 5 بکتربند گاڑیاں بھی سٹی ڈویژن میں ڈیوٹی انجام دے رہی ہیں ۔