بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا میں اقتصاد ی زونز کی فیزیبلٹی سٹڈی تیار

خیبر پختونخوا میں اقتصاد ی زونز کی فیزیبلٹی سٹڈی تیار


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے اقتصاد ی زونز کے قیام کے حوالے سے فیزیبلٹی سٹڈی تیار کر لی ہے جسے جی سی سی کے اکیس نومبر کو اسلام آباد میں ہونے والے اجلاس میں پیش کیا جائے گا جس کی منظوری دی جائیگی سی پیک کے ساتویں جی سی سی اجلاس میں 9اقتصادی زوز کی منظوری دی جائیگی ۔

پنجاب ، سندھ ، بلوچستان کی نسبت خیبر پختونخو احکومت نے صوبے میں قائم ہونے والے ابتدائی زونز کے حوالے سے اپنا ہوم ورک مکمل کرلیا ہے اورفیزیبلٹی سٹڈی بھی جمع کردی ہے خیبرپختونخوا حکومت نے نوشہرہ ، سمیت صوبے کے مختلف اضلاع میں اقتصادی زونز کے قیام کا اعلان کیاتھا جس کے لئے مختلف اضلاع میں اقتصادی زونز کے لئے فیزیبلٹی سٹڈی کی گئی اور اس حوالے سے رپورٹ جمع کردی ہے مجموعی طور پر 9اقتصادی زونز ملک بھر میں قائم ہو نگے ۔