بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / میٹرک امتحان کے پرچوں کا طریقہ کار تبدیل نہ کرنیکا فیصلہ

میٹرک امتحان کے پرچوں کا طریقہ کار تبدیل نہ کرنیکا فیصلہ


پشاور۔ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن پشاور نے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحان کے پرچوں کا پیٹرن تبدیل نہ کرنیکا فیصلہ کیا ہے بورڈ پرچہ جات کی ساخت میں کوئی بعض اداروں نے اپنی طرف سے ماڈل پیپرز جاری کئے ہیں جس سے طلبہ میں کنفیوژن پائی جاتی ہے۔ چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر فضل رحمن کنٹرولر حمیداللہ جان کے مطابق نمبرات کی تقسیم پرانے طریقہ کار کے مطابق ہے یعنی سیکشن (الف) 20سیکشن (ب) 50 اور سیکشن (ج) 30 فیصد نمبرا پر مشتمل ہوگا۔

گزشتہ امتحانات کے پرچہ جات کی تیاری میں کوئی کمی بیشی رہ گئی ہو تو انہیں بچوں کی تعلیمی معیار اور فہم کے مطابق لایا جاسکے۔ اس سلسلے میں پشاور بورڈ کی طرف سے ایک خط جاری کیا گیا تھا جس کی ہر ایک فرد نے اپنی فہم کے مطابق تشریح کی ہے۔پچھلے امتحانات کے دوران سوالیہ پرچہ جات پر بچوں کے کچھ اعتراضات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس بات کا فیصلہ کیا گیا کہ مبہم اور غیر واضح سوالات سے پاک پرچے تیار کئے جائیں گے جس میں بچے کو پورا کورس تیار کرنے پر مائل کرنیکی کوشش کی جائیگی تاکہ مستحق طلباء کو محنت کا صحیح پھل مل سکے۔