بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ کا عمران خان کی درخواست پر اعتراض

سپریم کورٹ کا عمران خان کی درخواست پر اعتراض


اسلام آباد۔ رجسٹرار سپریم کورٹ نے انتخابی اصلاحات سے متعلق عمران خان کی درخواست پر اعتراض لگادیا۔عمران خان نے گزشتہ دنوں انتخابی اصلاحات بل کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی جس میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ پاناما کیس کے فیصلے میں نوازشریف کو نااہل کیا گیا لیکن انہیں دوبارہ پارٹی صدر بنوانے کے لیے الیکشن ایکٹ میں ترامیم کی گئیں جو آئین سے متصادم ہیں، کیو نکہ بطور رکن اسمبلی نااہل ہونے والا شخص پارٹی عہدہ نہیں سنبھال سکتا۔

رجسٹرار آفس نے اعتراضات لگاتے ہوئے کہا کہ یہ درخواست براہ راست سپریم کورٹ میں دائرنہیں کی جا سکتی اور درخواست گزار متعلقہ فورم سے رجوع کرے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے شیخ رشید اور پیپلزپارٹی نے بھی الیکشن ایکٹ 2017 کیخلاف درخواستیں دائر کی تھیں جن رجسٹرار آفس نے اعتراض لگایا تھا۔ پیپلزپارٹی اور شیخ رشید نے اعتراضات کیخلاف اپیلیں دائر کر رکھی ہیں۔یا درہے کہ حکومت نے انتخابی اصلاحات کا بل پارلیمنٹ سے کثرت رائے سے منظور کرایا تھا جس میں ترمیم کے بعد پاناما کیس میں نااہل ہونے والے میاں نوازشریف مسلم لیگ (ن) کے پارٹی صدر منتخب ہوئے۔