بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / شریف خاندان کی برطانیہ میں مزید کمپنیوں کا سراغ

شریف خاندان کی برطانیہ میں مزید کمپنیوں کا سراغ


اسلام آباد۔ قومی احتساب بیورو(نیب) نے شریف خاندان کی برطانیہ میں مزید کمپنیوں اور جائیداد کا سراغ لگالیا، نیب نے برطانوی حکومت کو شریف خاندان کی کمپنیوں اور جائیداد کا ریکارڈ فراہم کرنے کیلئے خط لکھ دیا۔ نیب ذرائع کے مطابق پانامہ کیس میں تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کی تحقیقات کی روشنی میں شریف خاندان کی بیرون ملک جائیدادوں کا سراغ لگانے کیلئے مختلف ممالک سے رابطے جاری ہیں اور کئی ممالک کو خطوط بھی لکھے جا چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق برطانیہ میں شریف خاندان کی مزید کمپنیوں اور جائیداد سے متعلق اہم معلومات حاصل ہوئی ہیں جن کی روشنی میں برطانوی حکومت کو ایک خط لکھا گیا ہے کہ وہ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کے خاندان کے دیگر افراد کی تمام کمپنیوں اور جائیداد کا ریکارڈ فراہم کرے، یہ خط وزارت خارجہ کے ذریعے برطانوی حکومت کو ارسال کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق برطانوی حکومت کی طرف سے موصول ہونے والے ریکارڈ کو عدالت میں دائر ریفرنسز کا حصہ بنایا جائے گا اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن اور حسین نواز کو پاکستان لانے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کی جائے گی۔