بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / حریت رہنماؤں کا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں دلیری سے اٹھانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین

حریت رہنماؤں کا مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں دلیری سے اٹھانے پر وزیراعظم کو خراج تحسین


سرینگر۔حریت رہنماؤ ں نے وزیر اعظم نواز شریف سے مظلوم کشمیریوں کا مقدمہ اقوام عالم میں لڑنے پر شکریہ ادا کیا ہے، کل جماعتی حریت کانفرنس کے رہنما سید علی گیلانی نے کہا ہے کہ نواز شریف نے کشمیریوں کا پیغام دنیا تک پہنچانے میں مدد کی۔وزیر اعظم نواز شریف نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا مکرہ چہرہ بے نقاب کردیا۔سید علی شاہ گیلانی نے کہا کہ نواز شریف نے بڑی دلیری سے کشمیر کے مسئلے کو پیش کیا اور ایسا کرکے انہوں نے یہ ثابت کیا کہ وہ کشمیر کے دوست اور خیر خواہ ہیں حریت رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف نے کشمیریوں کا پیغام دنیا تک پہنچانے میں مدد کی۔

حریت لیڈر میر واعظ عمر فاروق نے کہا کہ ہم پاکستان کے وزیر اعظم کی جانب سے جموں کشمیر کے لوگوں کے سیاسی حقوق کے حق میں ایک بار پھر آواز اٹھانے پر ان کے ممنون ہیں ،آسیہ اندربی نے نیجنرل اسمبلی میں نوازشریف کی تقریر کو جرات مندانہ اور حقیقت پسندانہ قرار دیا۔حریت رہنما یاسین ملک نے پاکستانی موقف کو سراہتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر میں مظالم بند کرے اور بھارتی فوج کو کشمیر سے نکالے۔