بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / عدالتوں سے رجوع کرنیوالے ملازمین کی سن لی گئی

عدالتوں سے رجوع کرنیوالے ملازمین کی سن لی گئی


پشاور۔صوبائی حکومت نے عدالتی کیسوں کا بوجھ کم کرنے کے لئے عدالتوں سے رجوع کرنے والے سرکاری ملازمین کو انصاف فراہم کرنے کا فیصلہ کیاہے اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں خصوصی کمیٹی تشکیل دی جائے گی اس بات کا فیصلہ اعلیٰ سطحی اجلاس میں کیا گیا اجلاس میں متعلقہ محکموں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میں انصاف کے لئے عدالتوں سے رجوع کرنے والے سرکاری ملازمین کے کیسز کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ سرکاری محکموں پر مقدمات کا بوجھ کرنے کے لئے ایسے سرکاری ملازمین جنہوں نے انصاف کے لئے عدالتوں سے رجوع کیاہے کے کیسز کا بغور جائزہ لینے اور ان ملازمین کوعدالت سے باہر انصاف فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں صوبائی سطح پر خصوصی کمیٹی قائم کرنے کے علاوہ تمام محکموں کی سطح پر بھی کمیٹیاں قائم کرنے کا فیصلہ کیا تھا بتایا گیا ہے کہ اس سلسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی جا چکی ہے جبکہ محکمانہ سطح پر کمیٹیاں تشکیل دینے کاعمل جاری ہے،اس سلسلے میں چیف سیکرٹری کے فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے رپورٹ طلب کی ہے۔