بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوازاور شہباز میں 2 گھنٹے طویل ملاقات ،نئی حکمت عملی طے

نوازاور شہباز میں 2 گھنٹے طویل ملاقات ،نئی حکمت عملی طے


لاہور۔وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف نے جاتی امرا رائے ونڈ میں سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف سے دو گھنٹے طویل ملاقات کی۔ ملاقات میں تمام پارٹی ونگز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے پارٹی میں خالی عہدے بھی پر کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور نئی حکمت عملی طے کی گئی ۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ پارٹی کے خالی عہدوں کو پر کیا جائے گا اور مناسب شخصیات کاان عہدوں پر تقرر کیا جائے گا جن رہنماؤں کی پارٹی کے لیے قربانیاں ہیں ان کو متحرک کیا جائے گا اور عوامی رابطہ مہم تیز کی جائے گی پارٹی کے ذیلی ونگز کوبھی متحرک کیا جائے گا اور پارٹی کو یونین کونسل سے لے کر صوبائی سطح تک پورے صوبہ میں متحرک کیا جائے گا جبکہ دوسرے صوبوں میں بھی تمام پارٹی ونگز کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالہ سے میاں نواز شریف نے میاں شہباز شریف کو تمام ہدایات جاری کر دی ہیں۔نیب کیسز اور حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف اس حوالے سے آج (اتوار کو) اپنے وکلاء کی ٹیم سے بھی مشاورت کریں گے۔