بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پاکستانیوں کو ڈنمارک کی دہری شہریت کی اجازت مل گئی

پاکستانیوں کو ڈنمارک کی دہری شہریت کی اجازت مل گئی


اسلام آباد۔وفاقی حکومت نے پاکستانی شہریوں کو ڈنمارک کی دہری شہریت حاصل کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ پاکستان اور ڈنمارک کے درمیان دہری شہریت کے لئے معاہد ہ طے پاگیا جس کے نتیجے میں پاکستانیوں کو آبائی وطن کی شہریت چھوڑے بغیر ڈنمارک کی شہریت حاصل کرنے کی اجازت مل گئی ہے۔ ڈنمارک 19واں ملک ہے جس کے ساتھ پاکستان کا دوہری شہریت کا معاہدہ طے پایا ہے۔

جس کے تحت ڈنمارک کی شہریت لینے والے پاکستانیوں پر اپنے آبائی وطن کی شہریت چھوڑنے کی پابندی ختم ہوگئی ہے۔ وزارت داخلہ نے دوہری شہریت کے معاہدے کانوٹیفکیشن جاری کردیا۔ واضح رہے کہ ڈنمارک میں 30 ہزار پاکستانی موجود ہیں جن میں سے 5 ہزار ہر سال پاکستان کا سفرکرتے ہیں۔