بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / متعدد سرکاری دفاتر کو رنگ روڈ پر منتقل کرنیکا فیصلہ

متعدد سرکاری دفاتر کو رنگ روڈ پر منتقل کرنیکا فیصلہ


پشاور۔ خیبر پختونخوا حکومت نے غیر ملکیوں کی رجسٹریشن آفس سمیت مختلف سرکاری دفاتر کی منتقلی کے لئے محکمہ پولیس کو رنگ روڈ پر 80 کنال اراضی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس بات کا فیصلہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیاہے اجلاس میں مختلف سرکاری دفاتر کورنگ روڈ پر منتقل کرنے کے لئے پولیس کی جانب سے 115 کنال اراضی کی فراہمی کی درخواست پر تفصیلی غور کیا گیا۔

جس کے بعد اجلاس میں پولیس کورنگ روڈ پر 80 کنال اراضی منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس میں بم ڈسپوزل سکوارڈ کے دفاتر کی رنگ روڈ منتقلی کے لئے 4 کنال ٹیلی کمیونیکشن ہیڈ کوارٹر کے لئے 6 کنال کیبن ، ہیڈ کوارٹر ز کے لئے4 کنال ، ٹریفک وارڈن سسٹم کے لئے 8 کنال ، سکول آف پبلک ڈس آرڈر کے لئے 9 کنال،سکول آف ٹیکٹس کے لئے 9 کنال ، سکول آف ایکسلوسیو ینڈنگ ، سکول آف ٹریفک منیجمنٹ اور غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کے دفاتر کے لئے تین تین کنال سکول آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے لئے ایک کنال جبکہ عام سہولیات کے دفاتر کے لئے 30 کنال اراضی شامل ہے ۔