بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خانپور ڈیم میں سیاحتوں کی کشتی دھماکہ سے تباہ

خانپور ڈیم میں سیاحتوں کی کشتی دھماکہ سے تباہ


ہری پور۔خان پور ڈیم میں سیاحوں کی کشتی دھماکہ سے تباہ ‘خاتون جاں بحق ،تین خواتین سمیت چھ افراد جھلس گئے ، ایک کی حالت تشویش ناک، طبی امدا دکے لیے ہسپتال منتقل ۔ذرائع کے مطابق خان پور ڈیم میں حویلیاں کے رہائشی افراد سیر وتفریح کی غرض سے خان پور ڈیم کنارے آئے جہاں ڈیم کنارے کھڑی پانی کی موٹر بوٹ پر پانی کے نظاروں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سفر کیا ڈیم کے درمیان میں موٹر بوٹ اچانک دھماکہ سے تباہ گئی۔

جس سے ڈیم کنارے سیاحوں میں بھگدڑ مچ گئی قریبی کھڑے مقامی افراد اور خوطہ خوروں نے ڈیم میں چھلانگیں لگا دیں اور مزید افراد کو ڈوبنے سے بچا لیا پولیس کے مطابق ابتدئی تفتیش میں موٹر بوٹ کے جنریٹر میں آگ لگنے کے باعث دھماکہ ہوا جس میں نعیم خان کی اہلیہ جاں بحق ہو گئی ہیں دیگر شدید جھلس گئے ہیں جن کو مقامی افراداور پولیس نے امدادی کاروائیوں کیلئے خان پور ہسپتال بعدازاں واہ کینٹ ریفر کر دیا گیا ہے پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔