بریکنگ نیوز
Home / کھیل / پی ایس ایل سیزن 3 کیلیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ

پی ایس ایل سیزن 3 کیلیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ


لاہور: پاکستان سپر لیگ کے تیسرے سیزن کے لیے کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ جاری ہے۔

پی سی ایل کی تمام فرنچائزز نے اپنے کپتانوں کا اعلان کر دیا ہے جب کہ کھلاڑیوں کی ڈرافٹنگ کا عمل جاری ہے، جس میں 291 بین الاقوامی کرکٹرز سمیت 501 پلیئرز دستیاب رہے۔ شعیب ملک ملتان سلطان، عماد وسیم کراچی کنگز، مصباح الحق اسلام آباد یونائیٹڈ ، ڈیرن سیمی دفاعی چیمپئن پشاور زلمی، برینڈن میکولم لاہور قلندرز جب کہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔

پلاٹینم کیٹگری میں اسلام آباد یونائیڈ نے جنوبی افریقہ کے جے پی ڈومنی، کراچی کنگز نے جنوبی افریقہ کے کولن انگرام، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے آسٹریلوی آل راﺅنڈر شین واٹسن، لاہور قلندرز نے کرس لین، پشاور زلمی نے ڈیوائن براوو جبکہ ملتان سلطان نے عمران طاہر کا انتخاب کیا ہے۔

 ڈائمنڈ کیٹگری میں لاہور قلندرز نے بنگلہ دیشی پیسر مستتیض الرحمان کو منتخب کیا ہے، اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیوک رونچی کو چنا ہے، کراچی کنگز نے مچل جانسن، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ویسٹ انڈیز سٹار کارلوس بریتھ ویٹ، پشاور زلمی نے تمیم اقبال جبکہ ملتان سلطان نے ڈیرن براوو کو اپنے اسکواڈ میں شامل کر لیا ہے۔

گولڈ کیٹگری میں کراچی کنگز نے لیوک رائٹ، اسلام آباد یونائیٹڈ نے فہیم اشرف، پشاور زلمی نے حماد اعظم، کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے راحت علی، لاہور قلندرز نے قومی آل راﺅنڈر بلال آصف جبکہ ملتان سلطان نے احمد شہزاد کو منتخب کیا ہے۔