بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بٹل سیکٹر میں بھارتی فو رسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے دس سالہ بچہ زخمی

بٹل سیکٹر میں بھارتی فو رسز کی بلا اشتعال فائرنگ سے دس سالہ بچہ زخمی


مظفر آباد۔ آزاد کشمیر کے علاقے بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج کی سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ سے بچہ زخمی ہوگیا، پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں ۔ اتوار کو بھارتی فوج کی جانب سے ورکنگ بانڈری اور لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کا سلسلہ جاری ہے۔

ایک بار پھر بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر میں سول آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں گھر کے صحن میں کھیلتا 10 سالہ عمر نشانہ بن گیا۔ عمرکو زخمی حالت میں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اسے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ پاک فوج کی جوابی کاروائی سے دشمن کی بندوقیں خاموش ہو گئیں۔