بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوازشریف اور زرداری کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کر سکتا ،پرویز خٹک

نوازشریف اور زرداری کی موجودگی میں ملک ترقی نہیں کر سکتا ،پرویز خٹک


نوشہرہ۔ وزیراعلی خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ ملک پرچوراورڈاکومسلط ہیں جوترقی کی راہ میں رکاوٹ ہیں، عوام پیپلزپارٹی،اے این پی اورن لیگ سے مایوس ہوچکے ہیں،نوازشریف نے اربوں روپے کی کرپشن کیا اس لیے اسے نکالا، جیسی قوم ہوتی ہے ویساہی لیڈرہوتاہے،عوام کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں ،انہیں مثالی سزائیں دیں گے۔

نوازشریف اور زرداری کی موجودگی میں ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ نوازشریف کہتے ہیں مجھے کیوں نکالا،انہیں اس لئے نکالاگیا کہ انہوں نے اربوں روپے کی کرپشن کی ہے،ان کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف حقیقی معنوں میں تبدیلی پر یقین رکھتی ہے ،3تعلیمی نظام ہوں گے توملک کیسے ترقی کرے گا۔

خیبرپختونخوا حکومت عمران خان کے وژن کے مطابق آگے بڑھ رہی ہے،پرائمری تعلیم کیلئے 30 ارب روپے مختص کئے ہیں،صوبے میں تعلیمی نظام کو بے مثال بنا دیااور 45 ہزار اساتذہ کو بھرتی کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں 35 سال سے ان لٹیروں کوجانتاہوں،جیسی قوم ہوتی ہے ویساہی لیڈرہوتاہے،عوام کرپٹ عناصر کی نشاندہی کریں انہیں مثالی سزائیں دیں گے ۔

پرویز خٹک کا کہناتھا کہ اربوں روپے کے جنگلات ٹمبر مافیا نگل گیا ،صوبے میں بلین ٹری سونامی منصوبہ اہم دوست ماحول منصوبہ ہے،انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ریکارڈ قانون سازی کی ،12 ہزار ڈاکٹرصحت کے شعبے میں عوام کی خدمت کر رہے ہیں جبکہ 14 لاکھ صحت انصاف کارڈعوام میں تقسیم کئے گئے ،15 نومبر سے مزید 10 لاکھ کارڈز تقسیم کئے جائیں ۔

ان کا کہناتھا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملکی اداروں کا دیوالیہ نکال دیا،پی آئی اے سمیت دیگر ادارے نقصان میں ہے،ہم نے خیبرپختونخوا میں پولیس کو غیرسیاسی بنادیا گیا، امیر حید رہوتی نے نوشہرہ کے عوام کیلئے کیا گیا ،امید تھی امیر حیدر ہوتی عوام کو گیس فراہم کریں گے لیکن انہوں نے ووٹ کیلئے صرف گیس پائپ لائنیں بچھا دیں۔

وزیراعلی پرویز خٹک نے کہا کہ نوازشریف اور زرداری کی موجودگی میں ملک کیسے ترقی کر سکتا ہے ،تحریک انصاف نئی قوت بن کر سامنے آرہی ہے آئندہ انتخابات میں ملک میں کلین سوئپ کرے گی۔