بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ملک میں انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں‘جنرل ریٹائرڈعبدالقیوم

ملک میں انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں‘جنرل ریٹائرڈعبدالقیوم


کراچی :پاکستان مسلم لیگ( ن) کے مرکزی رہنمااوراسٹیل ملز کے سابق سی ای او جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا ہے کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں اظہار خیال کی آزادی ہے۔ملک میں انتخابات کی تیاریاں شروع ہوچکی ہیں، سیاست میں کامیابی پروپیگنڈا کرنے سے نہیں ہوتی، سیاست کرنے کے کچھ آداب ہیں۔

خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کامیابی بحیثیت سیاست آپ کے کردار سے حاصل ہوگی۔جنرل(ر) عبدالقیوم نے کہا کہ ن لیگ کی حکومت کی طرح ماضی میں بھی حکومتوں نے عوامی مسائل کے حل کیلئے کوششیں کیں۔ لیکن چین نے پاکستان میں سرمایہ کاری کا فیصلہ پی ایم ایل این کی حکومت بننے کے بعد کیا۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان دشمن سوشل میڈیا کو فرقہ واریت، لسانیت اور صوبائیت کیلئے استعمال کررہے ہیں۔ جس سے ملک کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت عدلیہ اور ان کے فیصلوں کا احترام کرتی ہے، اور یہی وجہ ہے کہ عدالتی حکم پر سٹنگ پرائم منسٹر نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا۔ لیکن عدالتی فیصلوں پر اپیل کرنا ہمارا آئینی اور قانونی حق ہے۔جنرل (ر)عبدالقیوم نے کہا کہ فوج کسی بھی ملک اور قوم کا اہم حصہ ہوتی ہے، ہمیں پاک فوج اور اس کے جوانوں پر فخر ہے۔