بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / حدیبیہ پیپر کیس ، بنچ پر اعتراض کیلئے شریف فیملی آج درخواست دائر کرے گی

حدیبیہ پیپر کیس ، بنچ پر اعتراض کیلئے شریف فیملی آج درخواست دائر کرے گی


اسلام آباد۔ حدیبیہ پیپر کیس ری اوپن ہونے سے مسلم لیگ نواز آج بنچ پر اعتراض اٹھانے کے لئے درخواست دائر کرے گی ۔ معلومات کے مطابق مسلم لیگ کے صدر نواز شریف نے شہباز شریف سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا ہے کہ حدیبیہ پیپر ملز کیس کے حوالے سے جو بنچ بنایا گیا یہ وہ اس سے قبل پانامہ پیپر پر ان کے خلاف فیصلہ دے چکا ہے اور اب انہیں مزید توقع نہیں کہ انہیں انصاف مل سکے ۔

دونوں بھائیوں کے باہمی مشاورت کے بعد فیصلہ کیا کہ اعتراض درخواست سوموار کو دائر کی جائے گی ۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف نے اپنی قانونی ٹیم کو درخواست تیار کرنے کے احکامات دے دیئے ہیں ۔