بریکنگ نیوز
Home / انٹرنیشنل / آئر لینڈ میں پائلٹ نے درجنوں مسافروں کی زندگیاں بچالیں

آئر لینڈ میں پائلٹ نے درجنوں مسافروں کی زندگیاں بچالیں


لندن: آئرلینڈ میں پائلٹ نے طیارے کی ہنگامی لینڈنگ کے دوران حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 52 مسافروں کی زندگیاں بچالیں۔

کریش لینڈنگ کے دوران مسافر محفوظ رہے تاہم جہاز کی نوک رن وے سے ٹکرا گئی (فوٹو: گارجین)

تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ کے بیلفاسٹ ایئرپورٹ سے اڑان بھرنے والی یورپی نجی ہوائی کمپنی فلائی بی کی پرواز بی ای 331 میں ٹیک آف کے فوری بعد اچانک خرابی پیدا ہوگئی، جس کی وجہ سے طیارہ زیادہ اونچائی پر نہیں جاپا رہا تھا۔ کنٹرول ٹاور کی جانب سے جہاز کا وزن کم کرنے کی ہدایات پر پائلٹ 2 گھنٹے تک شہر کے گرد طیارے کے چکر لگاتا رہا تاکہ ایندھن جلنے سے اس کا وزن کم ہوسکے۔

View image on Twitter

View image on Twitter

ایئرپورٹ عملے کے مطابق تمام مسافروں بشمول ایک بچے کی حالت خطرے سے باہرہے، صرف ایک مسافر کو علاج کے لیے اسپتال لے جایاگیا جسے جہاز کے جھٹکوں کی وجہ سے ہاتھ پر معمولی چوٹ آئی۔ دوسری جانب نجی ایئرلائن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری بنیادی تشویش مسافروں کی مدد اور ان کا تحفظ ہے، ایک کے سوا کسی مسافر کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں، ایک ماہر ٹیم کو حادثے کی تحقیقات کے لیے بھیجا جائے گا تاکہ تکنیکی خرابی کی وجوہات کا تعین کیا جاسکے۔