بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسحا ق ڈار کی مشترکہ مفادات کونسل میں رکنیت ختم

اسحا ق ڈار کی مشترکہ مفادات کونسل میں رکنیت ختم


اسلام آباد۔ حکومت نے مشترکہ مفادات کونسل میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جگہ وزیر داخلہ احسن اقبال کو فیڈریشن کا رکن مقرر کردیا اور صدر کے دستخط کے بعد فوری طور پر نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار پچھلے 2ہفتوں سے ملک سے باہر ہیں اور اس وقت غیر یقینی کی صورتحال ہے کہ اسحاق ڈار ملک میں واپس آتے ہیں کہ نہیں دوسری جانب مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس میں فیڈریشن کے 3ارکان کا موجود ہونا لازمی ہوتا ہے۔

اس لیے حکومت نے اس غیر یقینی صورتحال سے بچنے کے لئے مشترکہ مفادات کونسل کے 3ارکان میں سے اسحاق ڈار کو ہٹا کر احسن اقبال کو مشترکہ مفادات کونسل میں فیڈریشن کا رکن مقرر کردیا ہے کیونکہ احسن اقبال کے پاس وزیر منصوبہ بندی کا چارج بھی ہے ۔