بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سندھ ٗ اپوزیشن کا ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ

سندھ ٗ اپوزیشن کا ڈپٹی سپیکر کیخلاف تحریک عدم اعتماد کا فیصلہ


کراچی۔ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے خلاف اپوزیشن جماعتوں نے تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ایم کیوایم، پی ٹی آئی، فنکشنل لیگ اور(ن)لیگ سمیت تمام اپوزیشن جماعتیں کے اراکین ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کے خلاف متحد ہوگئے ہیں۔ حزب اختلاف نے ڈپٹی اسپیکر کے رویے سے تنگ آکر ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ہونے والے اجلاس میں شہلا رضا اراکین اسمبلی سے الجھ پڑیں اور کہا کہ اپوزیشن ارکان خاموش ہوکر بیٹھیں ورنہ میں اپنے اختیارات استعمال کروں گی مجھے اپنے اختیارات کا علم ہے۔اجلاس کے دوران شہلا رضا نے نصرت سحرعباسی کو توجہ دلا نوٹس پیش کرنے کی اجازت نہیں دی جس کے بعد نصرت سحر عباسی نے شہلا رضا کے خلاف احتجاج کیا۔ ڈپٹی اسپیکر شہلا رضا نے کہا کسی ممبر کو اس حوالے سے کوئی شکایت نہیں صرف نصرت سحر عباسی کو ہے۔ شہلا رضا کے رویے پر اپوزیشن ارکان نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ان کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا ہے۔