بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / تحریک انصاف اے این پی کی اہم وکٹ گرانے میں کامیاب

تحریک انصاف اے این پی کی اہم وکٹ گرانے میں کامیاب


پشاور۔اگلے عام انتخابات سے قبل سیاسی جماعتوں کی طرف ایک دوسری کی سیاسی وکٹیں گرانے کاسلسلہ جاری ہے پی ٹی آئی نے بڑی کامیابی حاصل کرتے ہوئے اے این پی کی ایک اور اہم وکٹ اڑاتے ہوئے سابق ایم پی اے اورنگزیب خان کو شمولیت پرآماد ہ کرلیاہے۔

اس سلسلہ میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما حاجی شوکت علی کی قیادت میں ایک جرگے نے گذشتہ روز اورنگزیب خان کے ساتھ ملاقات کی اور ان کو صوبہ کی تعمیر وترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کے لیے پی ٹی آئی میں شمولیت کادعوت دی جس پر اے این پی کے رہنما نے جرگہ قبول کرتے ہوئے پی ٹی آئی میں شمولیت کافیصلہ کیاتاہم اس کا باضابطہ اعلان وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی موجودگی میں کیا جائے گا حاجی شوکت کے مطابق اگلے چند روز میں دیگر کئی جماعتوں کی کئی اہم وکٹیں بھی اڑانے والے ہیں