بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بلین ٹریز مہم ٗکامیاب تکمیل پر آج ہوگی خصوصی تقریب

بلین ٹریز مہم ٗکامیاب تکمیل پر آج ہوگی خصوصی تقریب


پشاور۔محکمہ ماحولیات خیبرپختونخوانے ایک ارب درختوں کی شجرکاری مہم کی کامیابی سے تکمیل کوپروقار طریقے سے منانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں ۔ اس سلسلے میں آج بروز منگل 14 نومبر کوڈھائی بجے دوپہر کنونشن سنٹر اسلام آباد میں بلین ٹریز شجرکاری پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل کے حوالے سے ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی

جس کے مہمان خصوصی چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ہوں گے جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک ،وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی برائے ماحولیات محمداشیاق ارمڑ اورگرین گروتھ انیشیٹیو خیبرپختونخو کے سربراہ ملک امین اسلم اس موقع پر خطاب کریں گے اورخیبرپختونخوا میں ون بلین ٹریز کی کامیاب شجرکاری کے ساتھ ساتھ صوبائی حکومت کے کئی ایک اصلاحاتی اقدامات پربھی روشنی ڈالیں گے۔