بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / ریپڈبس منصوبہ ٗ ٹریفک رواں رکھنے کیلئے کام 3 سیکٹرمیں تقسیم

ریپڈبس منصوبہ ٗ ٹریفک رواں رکھنے کیلئے کام 3 سیکٹرمیں تقسیم


پشاور۔ پشاور میں ریپڈ بس ٹرانزٹ منصوبے پر کام کو مزید تیز کرکے اسے 3مختلف سیکٹرز میں تقسیم کر دیاگیا ہے تاکہ منصوبے پر کام تیزی سے مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ ٹریفک کی روانی کو بھی بحال رکھا جا سکے ‘ اس سلسلے میں بتایا گیا ہے کہ منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی نے جدید مشینری متعلقہ مقامات پر نصب کرکے کام میں مزید تیزی پیدا کی ہے جبکہ تین مختلف شفٹس میں کام کو مکمل کیا جا رہا ہے ۔

ادھر عوامی حلقوں نے مذکورہ منصوبے پر کام کی رفتار پر اطمینان کا اظہار کیا ہے ‘ یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ رات کے اوقات میں کام میں تیزی لانے کیلئے لائٹس کا جدید نظام بھی نصب کیا گیا ہے جبکہ اس منصوبے پر کام کرنے والے انجینئرز اور دیگر عملے کو 24گھنٹے تمام امور کی نگرانی اور منصوبے کی بروقت تکمیل کا ٹاسک دیا گیا ہے واضح رہے کہ مذکورہ منصوبے پر کام کرنے والی کمپنی اس سے پہلے اسلام آباد اور لاہور میٹرو منصوبے کو بھی مکمل کر چکی ہے اور صوبائی حکومت نے ان کی ان مہارت کو دیکھتے ہوئے یہ ٹھیکہ دیا ہے تاکہ 6ماہ کے قلیل عرصے میں اس منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جا سکے۔