بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مزید 8لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کرنیکا فیصلہ

مزید 8لاکھ خاندانوں کو صحت کارڈ فراہم کرنیکا فیصلہ


پشاور۔خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے مزید 8لاکھ خاندانوں کو صحت انصاف کارڈ فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا جس کے بعدمفت علاج معالجے سے مستفید ہونے والے خاندانوں کی تعداد 25لاکھ ہو جائے گی جبکہ صحت کارڈ کے حامل افراد کی مجموعی تعداد ایک کروڑ 90 لاکھ تک پہنچ گئی ہے اس حوالے سے گزشتہ روز سیکرٹری صحت عابد مجید اور جنرل مینیجر سٹیٹ لائف ندیم نے معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں۔

صحت انصاف کارڈ کے تیسرے مرحلے کا باقاعدہ افتتاح وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا اس ماہ کے آخر میں کریں گے تمام نئے شامل ہونے والے خاندانوں کو دسمبر 2017 کے آخر تک صحت انصاف کارڈ فراہم کئے جائینگے نئے شامل ہونے والے خاندانوں کو مخصوص ہسپتالوں میں صحت انصاف کارڈ کے ذریعے علاج کی سہولت جنوری 2018 سے شروع ہو نگے واضح رہے کہ صحت انصاف کارڈ سے نجی و سرکاری ہسپتالوں میں سالانہ فی خاندان پانچ لاکھ چالیس ہزار روپے تک مفت علاج کی سہولت میسر ہے جبکہ حکومت خیبر پختونخوا اب تک ایک ارب 60 کروڑ روپے صحت انصاف کارڈ کے ذریعے خرچ کر چکی ہے۔