بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نوکری کی جھنجھٹ ختم ٗپی ٹی آئی کا نوجوانوں کیلئے خصوصی منصوبہ

نوکری کی جھنجھٹ ختم ٗپی ٹی آئی کا نوجوانوں کیلئے خصوصی منصوبہ


پشاور۔وزیر تعلیم خیبرپختونخوا عاطف خان نے کہا ہے کہ ان کی حکومت شاعری ،ادب اورڈرامہ کو فروغ دینے کیلئے بھرپور اقدامات اٹھارہی ہے تاکہ ہماری تاریخ اورثقافت آئندہ نسلوں کے لئے محفوظ بنائی جاسکے۔ یہ بات انہوں نے پیرکے روز نشترہال پشاور میں مردان کے نوجوان شاعر حسان خلجی کے شعری مجموعہ ’’ دلا س نخہ‘‘ کی تقریب رونمائی سے مہمان خصوصی کے طورپر خطاب کرتے ہوئے کہی۔

صوبہ بھر کے شعراء ادباء اور نوجوانوں کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجودتھی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہاہے کہ ان کی حکومت نے یوتھ ڈویلپمنٹ کونسل تشکیل دی ہے جو نوجوانوں کو تخلیقی پراجیکٹس شروع کرنے کے لئے 25 کروڑ روپے تک کا قرضہ دے گی اور ا سکے ساتھ بینک بھی انہیں 25 کروڑ تک کے قرضے فراہم کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہرکوئی نوکری کی تلاش میں رہتاہے جس سے بہتر ہے کہ نوجوان ایسے پراجیکٹس شروع کریں جس سے وہ دوسروں کو بھی ملازمت دینے کے قابل ہوسکیں۔انہوں نے کہا کہ ان کی حکومت ہرڈویژنل ہیڈکوارٹر میں کلچر سنٹر تعمیر کرنے جارہی ہے جہاں پر شاعر اورادیب اپنی ادبی سرگرمیاں جاری رکھ سکیں۔