بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سپریم کورٹ نے عمران خان نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا

سپریم کورٹ نے عمران خان نااہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا


 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا۔

اثاثے چھپانے اور غلطی میں فرق ہے، جسٹس عمرعطاء بندیال۔ فوٹو: فائل

سپریم کورٹ میں جاری عمران خان نا اہلی کیس کا فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایسی توقع نہ رکھیں کہ فیصلہ کل آجائے گا۔ کیس کے دوران اپنے ریمارکس میں چیف جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ دیکھنا ہے کہ کیا عمران خان بے ایمان آدمی ہیں کہ نہیں۔

اس سے قبل سپریم کورٹ میں عمران خان ناہلی کیس میں وکیل نعیم بخاری اوروکیل اکرم شیخ نے دلائل مکمل کیے۔ سماعت کے دوران وکیل عمران خان نے کہا کہ گزشتہ سماعت پرعدالت میں درخواست گزارکے کیس پردلائل دئیے تھے، کسی جواب میں بھی تضاد نہیں، لندن فلیٹ خریداری کا ذریعہ،قیمت خریداورفروخت اور رقم کااستعمال کیا تھا، ایمنسٹی اسکیم کے بعد لندن فلیٹ ڈکلئیر کی گئی جس پر چیف جسٹس ثاقب نثارنے ریمارکس میں کہا کہ آپ کا کہنا ہے کہ لندن فلیٹ ڈکلیئر کیا کمپنی نہیں۔

وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ این ایس ایل کے اکاونٹ میں ایک لاکھ پاونڈرکھے گئے، جولائی 2007 میں این ایس ایل اکاونٹ سے عمران خان کے اکاونٹ میں 20 ہزاریورکی رقم آئی، مارچ 2008 میں اکاونٹ میں 22 ہزاریوروکی رقم آئی اور یہ رقوم 2012 میں کیش کرائی گئی، درخواست گزارکے مقدمے سے ہٹ کرعدالت نے سوالات پوچھے، جس کے لیے دستاویزات لائیں گئیں، جس پرچیف جسٹس نے استفسارکیا کہ اگرسماعت کل تک ملتوی کردیں تو جس پر نعیم بخاری نے کہا کہ جوعدالت حکم دے اس کی پیروی کروں گاعدالت کوانکار نہیں کرسکتا، عمران خان نے کچھ چھپایا ہوتا توریٹرننگ آفیسر اس کے دستاویزست مسترد کرسکتا تھا،عمران خان کے ریٹرن پر الیکشن کمیشن نے کوئی اعتراض نہیں اٹھایا جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ اس وقت ریٹرننگ افسرنے معاملہ نہیں دیکھا، کیاعدالت اب کاغذات نامزدگی کونہیں دیکھ سکتی جس پروکیل کی جانب سے کہا گیا کہ کاغذات میں اثاثے یاغلط بیانی کی بات 2002 کی ہے، 2002 کی غلط بیانی پر موجودہ الیکشن پرنااہلی مانگی گئی ہے ، عمران خان سے 2002 کیاثاثے بتاتے ہوئے غلطی ہوسکتی ہے غلط بیانی نہیں۔

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ عدالت اس سارے عمل کی صرف نگرانی کر سکتی ہے کیونکہ سپریم کورٹ کا حکم آچکا ہے، رپورٹ تیار کرکے بتائیں کہ کیا اقدامات کیے گئے ہیں اور کس طرح عدالتی حکم پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ جسٹس عمرعطاء بندیال نے اپنے ریمارکس دیئے کہ اثاثے چھپانے اور غلطی میں فرق ہے، عمران خان نے اپنا یورواکاونٹ ظاہر نہیں کیا جس پر وکیل نعیم بخاری نے کہا کہ یہ اکاؤنٹ تب کھولاگیاجب وہ ایم این اے تھے،    یہ اکاؤنٹ لندن فلیٹ کی عدالتی کارروائی کے دوران کھولاگیا، یورواکاؤنٹ کی رقم عمران خان پاکستان لائے، ایمانداری اورنے ایمانداری میں عدالت نے فرق کرنا ہے۔

وکیل اکرم شیخ نے اپنے دلائل دیتے ہوئے کہا عدالت پاناما فیصلے کانظرثانی فیصلہ بھی دیکھ لے، نعیم بخاری کہتے ہیں کہ اثاثے نہ بتاناغلطی ہوسکتی ہے، عمران خان نے جمائمہ خان کی بنی گالہ اراضی کاغذات میں بتائی، جمائمہ کے پاکستان کے باہرکے اثاثے نہیں بتائے گئے، نظرثانی کے فیصلے کے بعد کاغذات نامزدگی کے پیرامیٹرزسخت ہوچکے ہیں جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ یہ بتائیں کہ ماضی کی غلط بیانی کا موجودہ الیکشن پرکیسے اثرپڑسکتا ہے جس پروکیل اکرم شیخ نے کہا کہ جعلی ڈگری کے مقدمات میں عدالت ماضی کی غلط بیانی پرکامیاب امیدوارکا اگلا الیکشن اورانہیں نااہل کرچکی ہے، نجیب الدین اویسی اوراللہ ڈینو کے مقدمات بطورمثال پیش کرتا ہوں جس پرچیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کوشش ہے کہ آج ہرچیز ختم کردیں، اگر کوئی چیز رہ جاتی ہے تو فریقین تحریری صورت میں دے سکتے ہیں۔

وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ غلطی کو بے ایمانی پہلے ہی کئی فیصلوں میں قراردیا جاچکا ہے، پاناما کے فیصلے میں عدالت نے پورانے فیصلے کو اکٹھا کیا جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ آپ نے اہلیہ کے اثاثے چھپانے کا ذکر دلائل میں نہیں کیا، کیا عدالت آرٹیکل 184/3 کے مقدمے میں اضافی دستاویرات پہ شواہد نہیں مانگ سکتی، دیکھنایہ ہے کہ دونوں جانب سے سچ کون بول رہاہے

وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ عمران خان نے 18 سچ تحریری جوابات میں بیان دیے ہیں جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ ہم تمام چیزوں کودیکھ رہے ہیں، آپ کے کہنے پربہت سی باتیں نوٹ کرچکے ہیں ،  آپ نے جہاں تضاد کی نشاندہی کی ہم نے نوٹ کیا ۔ وکیل اکرم شیخ نے کہا کہ میں عدالت کی معاونت کررہا ہوں، کیا بیان حلفی میں لکھے بیان کوری وزٹ کیا جاسکتا ہے، کاغزات نامزدگی میں ہر قسم کا قرض ظاہر کرنا ضروری ہے جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ کو وارنٹو کے درخواست میں دیکھنا پے کہ کون غاصب ہے اوربے ایمانی کا تعین مواد سے ہونا ہے۔