بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ بھی محفوظ

جہانگیر ترین نااہلی کیس کا فیصلہ بھی محفوظ


پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما حنیف عباسی کی جانب سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کے خلاف سپریم کورٹ میں دائر نااہلی کیس میں عدالت نے فیصلہ محفوط کرلیا۔

عدالت عظمیٰ ہونے والی سماعت کے دوران فریقین کے دلائل سننے کے بعد چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ پہلے تحریری جواب اور ٹرسٹ ڈیڈ میں تضاد ہے۔

چیف جسٹس آف پاکستان نے سماعت مکمل کرتے ہوئے ریمارکس دیے کے ‘دونوں فریقین کے جانب سے پیش کیے گئے کیس کا ہر طرح سے جائزہ لیں گے جس کے بعد ایسا فیصلہ سنائیں گے جو سب کو قابل قبول ہوگا’۔