بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / نواز شریف کی احتساب عدالت میں کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست مسترد

نواز شریف کی احتساب عدالت میں کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست مسترد


 اسلام آباد: ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی احتساب عدالت میں کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست مسترد کردی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف کی تینوں نیب ریفرنسز کو یکجا کرنے کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی پر مشتمل دو رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ نواز شریف کے وکیل نے کہا کہ احتساب عدالت کے فیصلے کو معطل کیا جائے اور کل شریف خاندان کے خلاف نیب ریفرنسز کی سماعت ہے جس کی کارروائی کو روکا جائے۔

اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت میں جاری کارروائی پر حکم امتناع کی درخواست مسترد کرتے ہوئے نیب کو نوٹس جاری کردیا، جب کہ کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کردی گئی۔