بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بنوں میں کرفیوختم ‘ سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

بنوں میں کرفیوختم ‘ سرچ آپریشن کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد


بنوں۔ بنوں میں نورڈ جانی خیل روڈ پر دوروز سے لگایا گیا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق بنوں کے علاقے نورڈ جانی خیل روڈ پردو روز قبل سیکورٹی فورسز کی گاڑی پربم حملے کے نتیجے میں لگایا گیا کرفیو اٹھا لیا گیا ہے۔

دوسری جانب نورڑ میں ہی سکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ سیکیورٹی فورسز کا کہنا ہے کہ برآمد کئے جانے والے اسلحے میں 8 ایس ایم جی، 31 رائفل، 15 بارہ بور بندوقیں، 7 ریپیٹر، 6 پستول، درجنوں میگزین اور1610 کارتوس شامل ہیں۔واضح رہے کہ اتوارکوبنوں میں سیکورٹی فورسز پر بم حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں متعدد سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگئے تھے۔