بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / دہشت گردوں کے حملے میں شہید کیپٹن جنید کی نماز جنازہ ادا

دہشت گردوں کے حملے میں شہید کیپٹن جنید کی نماز جنازہ ادا


اسلام آباد۔ پاک افغان سرحد پر گزشتہ روز دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہونے والے کیپٹن جنید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔ شہید کیپٹن جنید کی نماز جنازہ برما ٹاؤن جباہ میں ادا کی گئی، اس موقع پر وزیر داخلہ احسن اقبال، وزیر کیڈ طارق فضل چوہدری سمیت سیاسی و عسکری حکام بھی موجود تھے۔شہید کو آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق باجوڑ ایجنسی میں سرحد پار افغانستان سے دہشت گردوں نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں کیپٹن جنید حفیظ اور سپاہی رحم شہید ہوگئے تھے۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہیکہ افغان سرحد سمیت دیگرعلاقوں میں افغان حکومت کی رٹ نہیں ہے، سرحد پر افغان حکومت کا کنٹرول نہ ہونے سے دہشت گرد حملے میں آسانی ہوتی ہے۔