بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / چیئرمین نیب نے اسحاق ڈار کے مزید اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیدیا

چیئرمین نیب نے اسحاق ڈار کے مزید اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیدیا


اسلام آباد۔چیئرمین نیب نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے مزید اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیدیا، جن اثاثے کو سیل کیا جائے گا، ان میں رائے ونڈ روڈ لاہور کے 2 پلاٹ شامل ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق نیب ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار کے مزید اثاثے منجمد کرنے کے فیصلے کی احتساب سے توثیق کرائی جائے گی، جس پراپراٹی کو سیل کیا جائے گا۔

اس میں رائیونڈ روڈ لاہور کے پلاٹ بھی شامل ہیں، جو ہجویری ٹرسٹ کی ملکیت ہیں۔عدالت تنبیہ کر چکی ہے کہ اگر ملزم پیش نہ ہوئے تو حاضری یقینی بنانے کے لیے داخل کرائے گئے 50 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے بھی ضبط کیے جا سکتے ہیں۔