بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پشاور میں غیر معیاری گڑ کی خرید و فروخت پر پابندی

پشاور میں غیر معیاری گڑ کی خرید و فروخت پر پابندی


پشاور۔مارکیٹ میں مضر صحت گڑ کے باعث پیداہونے والے مسائل کے بعدگڑ کاکاروبارکرنیوالے تاجروں نے پشاور میں گڑکی سب سے بڑی مارکیٹ میں ملاوٹ شدہ اور کیمیکل والے گڑ کی خرید وفروخت پر ازخود پابندی عائد کرد ی ہے۔

خلاف ورزی کرنے والے کو بھار ی جرمانہ کیا جائیگااس سلسلے میں گذشتہ روز انجمن آڑھتیان وسوداگران نیو گرین مارکیٹ کاایک اجلاس منعقدہوا جس میں صدر احسان اللہ مومنداور جنرل سیکرٹری مکرم خان مومند سمیت تمام ممبران نے شرکت کی اجلاس میں متفقہ طورپر نیوگرین مارکیٹ گڑمنڈی میں ہر قسم کے ملاوٹ شدہ گڑ کے خریدنے اور بیچنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کرتے ہوئے ا س عزم کااظہار کیا گیا کہ اس قبیح فعل کی اجازت ہرگز نہیں دی جائے گی اجلاس میں فیصلہ کیاگیاکہ اس قسم کے دھندے میں جوبھی ملوث پایا گیا اسے بھاری جرمانہ کیا جائے گا ۔