بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوئٹہ فائرنگ ، ڈی ایس پی اہلیہ، بیٹے اور بھائی سمیت جاں بحق

کوئٹہ فائرنگ ، ڈی ایس پی اہلیہ، بیٹے اور بھائی سمیت جاں بحق


کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں فائرنگ سے ڈی ایس پی محمد الیاس اور ان کا بیٹا علی شہید جب کہ پولیس افسر کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔

ڈی ایس پی محمد الیاس اپنے اہل خانہ کے ہمراہ جا رہے  تھے کہ نامعلوم افراد نے نواں کلی کے علاقے میں ان کی گاڑی پر فائرنگ کر دی۔فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی محمد الیاس اور ان کا بیٹا علی شہید جب کہ اہلیہ زخمی ہو گئیں جنہیں طبی امداد کے لئے فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز کی بڑی تعداد نے علاقے کا محاصرہ کر کے دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کر دیا ہے۔خیال رہے کہ 9 نومبر کو بھی صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس (ڈی آئی جی) موٹر ٹرانسپورٹ اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن حامد شکیل سمیت 3 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

ایئرپورٹ روڈ پر حامد شکیل کے قافلے کے قریب ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد زخمی بھی ہوئے تھے، حامد شکیل کی گاڑی کو اُس وقت نشانہ بنایا گیا تھا جب وہ چمن ہاﺅسنگ اسکیم میں واقع اپنے گھر سے نکل رہے تھے۔