بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مجھے سزا دی نہیں بلکہ دلوائی جارہی ہے ٗنواز شریف

مجھے سزا دی نہیں بلکہ دلوائی جارہی ہے ٗنواز شریف


اسلام آباد۔سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ نیب اور احتساب عدالت کو کہیں اور سے کنٹرول کیا جارہا ہے اور انہیں واضح پیغام دیا گیا ہے کہ نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا دینی ہے مجھے سزا دی نہیں بلکہ دلوائی جارہی ہے اور مجھے جان بوجھ کر پھنسایا جارہا ہے میرے اور عمران خان کے مقدمات میں ضابطے اور اصول الگ الگ استعمال کئے جارہے ہیں احتساب عدالت میں سماعت کے لیے پیشی کے موقع پرصحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ عدالتوں کا دہرا معیار ہے جو جلد اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا ۔

تاہم اس دہرے معیار کے خاتمے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گیاانہوں نے کہا کہ احتساب کو کہیں اور سے کنٹرول کیا جارہا ہے اور جو قصور ہم نے نہیں کیا اس کا بھی ہم سے انتقام لیا جارہا ہے کیونکہ مجھے ساز دینے کا پہلے سے ہی فیصلہ طے کرلیا گیا تھا پانامہ کیس میں فیصلہ نہیں بلکہ احتساب عدالت کو واضح پیغام دیا گیا تھا کہ نواز شریف کو ہر قیمت پر سزا دینی ہے مجھے سزا دی نہیں بلکہ دلوائی جارہی ہے کیونکہ عدالتی فیصلے میں جو الفاظ استعمال ہوئے وہی الفاظ ہمارے سیاسی مخالفین استعمال کررہے ہیں، نواز شریف نے کہا کہ یہ تمام باتیں میں نے 1999میں طیارہ ہائی جیکنگ کیس میں بھی جو باتیں کہیں تھیں اور وہی تمام باتیں بعد میں سچ ثابت ہوئی تھیں۔

مجھے اب پھر سے جان بوجھکر پھنسایا جارہا ہے اور آج بھی وہی معاملہ دہرایا جارہا ہے نواز شریف نے عمران خان کو عدالت سے ضمانت کے سوال کے جواب میں کہا کہ میرے مقدمے میں کچھ اور جبکہ دوسروں کے مقدموں میں اصول اور ضابطے الگ الگ ہیں تاہم یہ احتساب نہیں انتقام ہے اور اس کے باوجود بھی ہم عدالتوں کا احترام کرتے ہیں۔