بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / کوہاٹ ٹنل کے قریب حادثہ ٗ میاں بیوی سمیت 3جاں بحق

کوہاٹ ٹنل کے قریب حادثہ ٗ میاں بیوی سمیت 3جاں بحق


کوہاٹ۔کوہاٹ ٹنل کے قریب ٹریفک حادثے میں میاں بیوی سمیت تین مسافرجاں بحق اور 13زخمی ہوگئے۔حادثہ مسافر فلائنگ کوچ اور پک اپ گاڑی کے مابینروڈ پھسلن کے باعث پیش آیا۔زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں ۔تفصیلات کے مطابق کرم ایجنسی کے صدر مقام پاڑا چنار سے پشاور جانیوالی مسافر فلائنگ کوچ نمبر EA-3638کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹنل کے قریب مخالف سمت سے آنیوالی پک اپ گاڑی نمبر KT-5056سے ٹکرا گئی۔

جسکے نتیجے میں غلام حسین ولد گل نور ،اسکی بیوی آج بی بی اور عبدالمالک ولد نوررحمان ساکنان باڑا خیبر ایجنسی موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ حادثے کے وقت دونوں گاڑیوں میں سوار 13مسافر مسماۃ شیرینہ بی بی،ذولیخہ بی بی،محبوب ساکنان خیبر ایجنسی میوہ بی بی،کشور سلطان، باقر حسین،ظہیر علی،جاوید حسین،مسماۃ ارم ،مسماۃاقبال نساء،معراج ولی اور صابر حسین ساکنان پاڑا چنار زخمی ہوگئے۔

حادثے میں جاں بحق افراد کی میتیں اور زخمیوں کو کوہاٹ ڈویژنل ہیڈ کوارٹر کے ڈی اے ہسپتال لایا گیا جہاں پوسٹ مارٹم کے بعد جاں بحق افراد کی میتیں لواحقین کے حوالے کرکے آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئی جبکہ زخمیوں کو ہسپتال داخل کرادیا گیا۔ادھر پولیس تھانہ محمد ریاض شہید نے حادثے کا شکار دونوں گاڑیاں تحویل میں لیکر واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔