بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم ٗ اے این پی نے حکمت عملی طے کر لی

پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم ٗ اے این پی نے حکمت عملی طے کر لی


پشاور۔عوامی نیشنل پارٹی نے اگلے عام انتخابات کے لیے ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملہ پر اختلافا ت سے بچنے کے لیے پی کے فور کافارمولہ اختیار کرنے کافیصلہ کیاہے جس کے بعد ان حلقوں کے درخواست گذاروں کو جرگہ کے ذریعے متفقہ فیصلہ کرنے کی ہدایت جاری کی جائے جہاں سے کئی مضبوط خواہشمندوں نے ٹکٹ کے لیے رجوع کیاہوا ہے پی کے فور میں جرگہ کے بعدتمام درخواست گذاروں نے عاقل شاہ کے حق میں دستبرداری کااعلان کیا جس کے بعد پارٹی ٹکٹ ان کودے دیاگیاہے ۔

پارٹی کے صوبائی صدر امیر حیدر خان ہوتی نے جرگہ میں خصوصی طور پر شرکت کی ، اس موقع پر پی کے4سے ٹکٹ کیلئے درخواستیں جمع کرانے والے سید عثمان شاہ، کفایت خان اورکزئی، ارسلان خان اور سعید ظاہر خان نے سید عاقل شاہ پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اپنی درخواستیں واپس لینے کا اعلان کیا۔

ا حیدر خان ہوتی نے کامیاب جرگہ کے انعقاد پر اشفاق خلیل کو مبارکباد پیش کی اور دیگر حلقوں میں پارٹی کے ذمہ داروں سے درخواست کی کہ وہ پی کے93اور پی کے4کی تقلید کریں اور جہاں تک ممکن ہو سکے اپنے حلقوں میں جرگوں کے ذریعے معاملات نمٹا کر کسی فائنل فیصلے کی جانب بڑھیں۔