بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / مردان میں ملاوٹی دودھ فروشوں کے خلاف کاروائی کا آغاز ‘10دکانیں سیل ‘ دودھ تلف 

مردان میں ملاوٹی دودھ فروشوں کے خلاف کاروائی کا آغاز ‘10دکانیں سیل ‘ دودھ تلف 


مردان کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف علاقوں میں ملاوٹ شدہ دودھ بیچنے والوں کیخلاف کاروائی کا آغاز کرکے ابتدائی طور پر 10 دکانوں کو سیل کردیا گیا ہے ۔ذرائع کے مطابق اسٹنٹ کمشنر مردان محمد عمران کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ نے محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون سے شہر بھر میں ملاوٹی دودھ فروشوں کے خلاف متحرک کریک ڈاون کیا جس کے تحت 22دوکانوں سے دودھ کے ٹسٹ لے گئے جن میں 10دوکانوں میں دودھ میں کیمیکل کے استعمال کی تصدیق کی گئی جن کو فوری طور پر سیل کردیا گیا ،اور ملاوٹ شدہ دودھ کو نہر میں تلف کردیا گیا ۔علاقہ مکینوں نے ضلعی انتظامیہ کی اس کاروائی کو سراہا ہے ۔