بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / پی ٹی آئی کا قبائلی نوجوانوں کو میدان میں لانے کا فیصلہ

پی ٹی آئی کا قبائلی نوجوانوں کو میدان میں لانے کا فیصلہ


پشاور۔پاکستان تحریک انصاف نے اگلے عام انتخابات سے قبل فاٹا کے صوبہ میں انضمام کو یقینی بنانے کے لیے قبائلی نوجوانوں کو پوری طرح سے متحر ک کرنے کا فیصلہ کیاہے جس کے تحت اگلے ماہ پشاورمیں فاٹا یوتھ کنونش منعقد کیاجائے گا۔

جس میں اگلی حکمت عملی کااعلان بھی کیا جائے گا ذرائع کے مطابق گذشتہ شب بنی گالہ میں اس سلسلے میں اہم مشاورتی اجلاس ہوا جس کی صدارت پارٹی قائد عمران خان نے کی اجلاس میں وزیر اعلیٰ پرویز خٹک ،سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر ،صوبائی وزیر محمودخان اوردیگر رہنما شریک ہوئے اجلاس میں فاٹا کے فور ی انضمام کے لیے وفاقی حکومت پر دباؤبڑھانے کی غرض سے مختلف تجاویز پر غور کیاگیا ۔

مشاورت کے بعدفیصلہ کیاگیاکہ اس حوالہ سے فاٹاکے نوجوانوں کو میدان میں لایا جائے گا جس کے لیے پشاور میں فاٹا گرینڈ یوتھ کنونشن منعقد کیاجائے گا ذرائع کے مطابق اس کے لیے جلدہی تیاریاں شروع کرد ی جائیں گے اورپورے فاٹا سے بڑی تعداد میں نوجوانوں کو شرکت کے لیے رابطہ مہم چلائی جائے گی