بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سرکاری سکولوں کو اڑانے والا دہشت گرد گرفتار

سرکاری سکولوں کو اڑانے والا دہشت گرد گرفتار


پشاور۔محکمہ انسداد دہشتگردی پشاور ریجن نے سرکاری سکولوں کو دھماکوں سے اڑانے اور موٹر وے پر آئی ای ڈی بم نصب کرنیوالے دہشتگرد کو گرفتار کرلیا حکام کے مطابق گزشتہ روز اطلاع ملی کہ سرکاری سکولوں کو دھماکوں سے اڑانے اور موٹروے کے کنارے آئی ای ڈی نصب کرنے سمیت دیگر دہشتگردی کی وارداتوؒ ں میں ملوث دہشتگرد احمد علی عرف قاری ولد نواب سکنہ نوشہرہ خیبر ٹیچنگ ہسپتال یونیورسٹی روڈ کے قریب موجود ہے۔

جس کانوٹس لیتے ہوئے فوری کاروائی کرکے اسے گرفتار کرلیاگیا ہے حکام کے مطابق گرفتار دہشتگرد سال 2012-13 میں ضلع دہشتگرد میں متعدد دہشتگردی کی کاروائیوں میں ملوث رہا ہے 2012میں گورنمنٹ ہائی سکول میرہ ادم زئی اکوڑہ خٹک ٗ پٹرول پمپ ٗ برلب موٹر وے سمیت دھماکے سمیت دیگر وارداتوں میں ملوث ہے گرفتار دہشتگرد کو مزید تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا ہے ۔