بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / سی این جی سٹیشنز سے ایڈوانس ٹیکس وصولی روک دی گئی

سی این جی سٹیشنز سے ایڈوانس ٹیکس وصولی روک دی گئی


پشاور۔پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس وقار احمد سیٹھ اور جسٹس غضنفر پر مشتمل دو رکنی بنچ نے مختلف سی این جی سٹیشنز سے 4فیصد ایڈوانس ٹیکس کی وصولی روک دی اور متعلقہ حکام سے جواب طلب کرلیا‘ فاضل بنچ نے شمائل احمد بٹ ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر رٹ پٹیشنز کی سماعت کی جس میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ ایس این جی پی ایل حکام سی این جی سٹیشن مالکان سے 4فیصد ایڈوانس ٹیکس وصول کر رہے ہیں۔

حالانکہ یہ اقدام غیر قانونی ہے کیو نکہ اس کے موکل مختلف قوانین کے تحت ٹیکس دے رہے ہیں اور یہ ٹیکس غیر قانونی طور پر وصول کیا جا رہا ہے جس سے یہاں کی معیشت بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور سرمایہ کار بھی خیبرپختونخوا آنے سے کتراتے ہیں جس پر عدالت نے ٹیکس کی وصولی روک دی اور وفاقی حکومت سمیت دیگر اداروں سے جواب مانگ لیا ۔