بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / قوم کی خدمت کافرض ادا کرتارہوں گا، نوازشریف

قوم کی خدمت کافرض ادا کرتارہوں گا، نوازشریف


مری۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر سابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ دعاکریں کہ اللہ تعالیٰ پاکستان اور ہم پر رحم کرے، ترقی کا جو سفر ہم نے شروع کیا وہ تیزی سے آگے بڑھتا رہے گا، میرا وعدہ ہے کہ قوم کی خدمت کافرض ادا کرتارہوں گا، عوام کی محبت میرے لیے باعث عزت وشرف ہے۔جمعرات کو نوازشریف نے اپنی رہائش گاہ کے باہر کارکنوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ عوام کی محبت میرے لیے باعث عزت ہے۔

میرے دل بھی آپ لوگوں کے لیے پیار ہے،اللہ تعالیٰ پاکستان اور عوام پر رحم کرے، ترقی کا جو سفر شروع کیا وہ تیزی سے آگے بڑھے گا،وعدہ ہے اور قوم کی خدمت کافرض ادا کرتا رہوں گا، قوم کیلئے جو خدمت ہوگی نوازشریف اس کو ادا کرتارہے گا، بہت شرف کی بات ہے کہ آپ لوگ مجھ سے اتنا پیار اور محبت رکھتے ہیں۔