بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش

اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش


اسلام آباد۔ قومی احتساب بیورو (نیب)نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کے لئے وزرات داخلہ کو درخواست دے دی۔ جمعرات کو نیب نے اسحاق ڈار کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری ہونے کے بعد وزارت داخلہ کو سینیٹر اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی ہے۔جس میں وزارت داخلہ سے فوری اقدامات کرنے کی سفارش کی گئی ہے،نیب کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ اسحاق ڈار جان بوجھ کر احتساب عدالت میں پیش نہیں ہورہے۔

وہ ناقابل ضمانت وارنٹ کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہوئے اس لیے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے۔ وزارت داخلہ کو بھیجی گئی درخواست کے ساتھ کورنگ لیٹر اور احتساب عدالت کی جانب سے جاری ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کی نقل بھی لگائی گئی ہے۔نیب کی درخواست پر وزارت داخلہ کی تین رکنی کمیٹی اسحاق ڈار کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق فیصلہ کرے گی جو آئندہ 72 گھنٹوں میں متوقع ہے۔