بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / خیبر پختونخوا کی 20لاکھ خواتین غیر رجسٹرڈ ہونیکا انکشاف

خیبر پختونخوا کی 20لاکھ خواتین غیر رجسٹرڈ ہونیکا انکشاف


پشاور۔صوبہ میں اس وقت بھی20لاکھ سے زائدخواتین کے غیر رجسٹرڈ ہونے کاانکشاف ہوا ہے جن کے رجسٹریشن کے لیے نادرا سے فوری کردار ادا کرنے کامطالبہ کیاگیاہے اس سلسلے میں گذشتہ روز خیبر پختونخوا ویمن پارلیمانی کاکس کی فافن کے ساتھ خصوصی میٹنگ ہوئی جسکی صدارت کاکس کی صدر معراج ہمایوں نے کی۔

اجلاس میں صوبہ کی بیس لاکھ خواتین کے غیر رجسٹرڈ ہونے پر تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاگیاکہ ان کی رجسٹریشن کے لیے نادرا اور متعلقہ اداروں کی صلاحیت بڑھانے کیلیے اقدامات کیے جائیں اس مقصد کے لیے صوبائی اسمبلی میں قرارداد بھی جمع کرادی گئی ہے تاکہ وفاقی حکومت پر کردار کی ادائیگی کے لیے دباؤ بڑھایا جاسکے ۔