بریکنگ نیوز
Home / پاکستان / بلدیاتی اداروں کی سالانہ فنڈز خرچ کرنے میں سست روی

بلدیاتی اداروں کی سالانہ فنڈز خرچ کرنے میں سست روی


پشاور۔صوبے کے 25 اضلاع کے تین ہزار کے قریب ویلج کونسلز اور پانچ سو سے زائد نائیبر ہڈ کونسلز نے رواں مالی سال کے دوران 10 ارب 15 کروڑ 95 لاکھ روپے کے فنڈز میں سے صرف 2 ارب 27 کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ۔دستاویزات کے مطابق صوبائی حکومت نے رواں مالی سال کے دوران 25 اضلاع کے 505 نائیبر ہڈ کونسلز اور 2996 ویلج کونسلز کے لئے 10 ارب 15 کروڑ 95 لاکھ 35 ہزار روپے کے فنڈز جاری کئے مگر مذکورہ کونسلز اب تک صرف 2 ارب 27 کروڑ 14 لاکھ 18 ہزار روپے کے فنڈز خرچ کئے جبکہ 7 ارب 88 کروڑ 81 لاکھ 12 ہزار روپے کے فنڈز ابھی تک ان کے پاس موجود ہیں۔

دستاویزات کے مطابق سب سے زیادہ فنڈز ضلع چترال کے نائیبر ہڈ اور ویلج کونسلز کے خرچ کئے جو کہ 80 فیصد بنتے ہیں جبکہ ڈی آئی خان اور دیر پائیں کے اخراجات کا تناسب زیر و رہا ۔ دوسرے نمبر ہری پور نے 59 فیصد اور تیسرے نمبر پر ضلع نوشہرہ نے 44 فیصد فنڈز خرچ کئے چوتھے نمبر ضلع کرک نے 39 فیصد فنڈز خرچ کئے۔اس صورت حال کی وجہ سے حکومت کے ان بلدیاتی اداروں کو مزید فنڈز کااجراء روک دیا ہے ۔